Legal procedure of Divorce in Pakistan in Urdu
پاکستان میں طلاق کا قانونی طریقہ کار
دفعہ 7 مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے تحت اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دیگا تو وہ اس کا نوٹس متعلقہ یونین کونسل کو دیگا جو 30 دن میں مصالحتی کونسل تشکیل دیگی ۔جو دونو ں کے درمیان راضی نامہ کی کوشش کرے گی
ناکامی کی صورت میں 90 دن کے بعد طلاق موثر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا
جبکے ویسٹ پاکستان فیملی کورٹس ایکٹ 1964 کی دفعہ 21 (b) تنسیخ نکاح کی ڈگری کی صورت میں فیملی کورٹ ڈگری کی اطلا ع یونین کونسل کو دیگی ۔جو 90 دن بعد طلاق موثر سرٹیفیکٹ جاری کریگی
ہائی کورٹ ملتان بینچ نے ایک حالیہ فیصلہ میں قرار دیا ہے که محض تنسیخ ڈگری کی صورت میں طلاق نہ ہوگی ۔جب تک سرٹیفیکٹ نا ہو ۔اس کیس میں خاتون نے یکطرفہ تنسیخ ڈگری کے بعد شادی کر لی تھی ۔جس پر ایف ای آر درج ہوئی اور ہائی کورٹ نے طلاق سرٹیفیکٹ نہ ہونے کی بنا پر دوسرے نکاح کو غلط قرار دیا اور اس کے شوہر کی ضمانت خارج کردی